3 جنوری 2014 - 20:30
بحرین میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے درجنون افراد کو گرفتار کرليا ہے۔

ابنا: بحرين کي اپوزيشن جماعت الوفاق کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں  نے الدراز، بني جمرہ، جنوسان، القدم، اور حمد نامي علاقوں پر حملے کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کرليا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بحرين کے سيکورٹي اہلکاروں نے جنہيں سعودي فوجيوں  کي حمايت حاصل تھي، گرفتار شدگان کے ساتھ انتہائي غير انساني سلوک کا مظاہرہ کيا ہے۔گرفتار شدگان کے اہل خانہ نے اپنے رشتہ داروں کي  صحت کے بارے ميں انتہائي تشويش کا اظہار کيا ہے۔ جميعت وفاق کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ حکومت کي جانب سے چھاپوں، گرفتاريوں اور تشدد کے واقعات سے اس بات کي بخوبي نشاندھي ہوتي ہے کہ حکومت بحرين ملک ميں جاري سياسي بحران کو پرامن طريقے سے حل کرنے پر يقين نہيں رکھتي۔

.......

/169